BIOGRAPHY

Zeeshan Haider was born in an Azadar family of Dera Ghazi Khan in 1995. The love of Imam Hussain a.s has been running in their family since almost 150 years. Like his forefathers, he is been blessed to spread the message of the Family of the Prophet PBUH. Zeeshan Haider made a name for himself in his childhood due to his sincere and unpretentious style. At every step of this journey, he was blessed with the prayers of his late grandfather Ghulam Asghar Jafari and the immense guidance and patronage of his father Kamran Jafari. During this twenty-year period of reciting Nohas, Zeeshan remained in the company of his uncle Qurban Jafari, the world-famous lamenter (Noha Khwaan), the poet and the pilgrim of Bibi Masooma Qom. Zeeshan considers the remembrance of Imam Hussain a.s as the only purpose and end of his life. Zeeshan Haider who has recited hundreds of kalaams in Urdu, Punjabi and Seraiki to the believers all over the world, his favorite Noha Khwaan is Bassim Al-Karbalai globally and Hassan Sadiq in Pakistan. He has loved poetry since childhood. Among his favorite poets are Mir Anis, Mirza Dabir, Naseem Amrohi, Shaheed Mohsin Naqvi, Mushtaq Hussain Faizi, Sarwar Sahib, Hashmat Raza Bahlol, Hasnain Akbar, Zawar Qurban Jafari, Ehsan Naqvi, Wasim. The late Aun Naqvi and other Ahl al-Bayt poets are included. Zeeshan Haider has a special interest in reading religious books. He is also continuing his formal education.

   BIOGRAPHY

ذیشان حیدر نے انیس سو پچانوے میں ڈیرہ غازی خان کے ایک عزادار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ان کے خانوادے میں ذکرِ امام حسین علیہ السلام کی روایت ڈیڑھ صدی سے چلی آتی ہے۔ان کے پردادا،دادا،والد،چچا اور اب وہ پچھلے دو عشروں سے تذکرۂ آلِ اطہار ع کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ذیشان حیدر نے اپنے پُر خلوص انداز اور بے ریا اسلوب کی بدولت بچپن ہی میں ایک نوحہ خوان کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔انہیں اس سفر میں ہر قدم پر اپنے دادا مرحوم و مغفور زوار غلام اصغر جعفری کی دعائیں اور والد محترم جناب کامران جعفری کی بے پناہ رہنمائی اور سرپرستی نصیب رہی۔نوحہ خوانی کی اس بیس سالہ مسافت میں ذیشان اپنے چچا،عالمی شہرت یافتہ نوحہ خوان،شاعرِ معصومہ قم ع زوار قربان جعفری کی رفاقت میں رہے۔ذیشان ذکرِ مظلوم ع کو اپنی زندگی کا واحد مقصد اور منتہا سمجھتے ہیں۔اردو،پنجابی اور سرائیکی کے سیکڑوں کلام دنیا بھر کے مومنین تک پہنچانے والے ذیشان حیدر کے پسندیدہ نوحہ خواں، عالمی سطح پر باسم الکربلائی اور پاکستان میں جناب حسن صادق ہیں۔بچپن ہی سے شاعری سے محبت رکھتے ہیں،ان کے پسندیدہ شعرا میں میر انیس،میرزا دبیر،نسیم امروہوی،شہید محسن نقوی،مشتاق حسین فیضیی، جناب سرور صاحب، حشمت رضا بہلول،حسنین اکبر،زوار قربان جعفری،احسان نقوی، وسیم عون نقوی مرحوم اور دیگر شعرائے اہلبیت شامل ہیں۔ذیشان حیدر دینی کتب کے مطالعے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں اپنی روایتی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔